وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ مریم نوازکےایک ثقافتی فیصلےنےعوام کےدل جیت لیے ہیں، انہوں نے عوام کوبسنت کی شکل میں انکی خوشیاں واپس لٹائی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہالاہورنےثابت کردیاوہ زندہ دلوں کاشہر ہے،آج لاہور میں پورےپاکستان سمیت اوورسیزاورغیرملکی شہری بسنت منانےآئےہیں،لاہوراورآسمان بسنت کےرنگوں میں رنگ گئےہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نےکہا سپلائی بڑھنے سےگڈی اورڈور کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے،آج شام تک مزید سپلائی آنےسےپتنگ اورڈورکی مزید قیمتیں کم ہونگی،عوام محفوظ بسنت منائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں،کوئی موٹرسائیکل سوار سیفٹی رارڈ کے بغیر سڑکوں پر مت آئے
عظمی بخاری نےمزیدکہاپولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سختی سے ایس او پیزپرعملدرآمدکروا رہے ہیں،عوام ڈوراورپتنگ کیوآر کوڈ والی استعمال کریں،چھتوں پرپتنگ اڑانے والےبھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔





















