بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کےطبی معائنے سےمتعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پرسماعت کی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جماعت علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل جماعت علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل قوانین کےمطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیاہے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔
دو روزقبل عدالت نےرپورٹ پیش نہ کرنے پرسپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا،عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سےبانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کررکھی تھی،بانی کی لیگل ٹیم نے ذاتی معالجین کی اڈیالہ جیل میں رسائی کی درخواست دائر کی کررکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کےطبی معائنے سےمتعلق دائردرخواست کی سماعت کل تک،جبکہ دیگر 7مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی۔





















