قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے کہا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نےکرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےمتعلق کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نےکہا بھارت سےمیچ کامعاملہ ہمارے ہاتھ میں نہیں،میچ کافیصلہ حکومت نےکرنا ہے،ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،بنگلہ دیش کے ورلڈکپ میں نہ ہونے کا افسوس ہے۔
سلمان آغا نے کہا توقع ہےدیگرٹیموں کےخلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کوملےگا،بطور کپتان پہلا ورلڈکپ، اس کیلئے بہت پرجوش ہوں،پچھلے ٹورنامنٹس میں فینزکی توقعات پوری نہیں کرسکے، ٹیم بہترکھیل رہی، امید ہے نتائج بھی اچھے ہوں گے،
سلمان آغا نےمزید کہاورلڈکپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی،نیدرلینڈزکےخلاف میچ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں،سری لنکادوسرے گھرکی طرح ہے،یہاں لوگ بہت اچھے ہیں،سری لنکا میں کرکٹ کھیل کرہمیشہ اچھا محسوس کیا۔
ورلڈکپ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کاکولمبو میں پریکٹس سیشن ہوا،پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ،بولنگ،فیلڈنگ کی مشقیں کیں،واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلا میچ ہفتے کو نیدرلینڈز سے کھیلے گی۔





















