یوم یکجہتی کشمیر پرنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا مسلئہ کشمیر دراصل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل میں بھارت کی ناکامی ہے،پاکستان حق خود ارادیت کیلئےکشمیریوں کی جائزجدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کےعزم کا اعادہ کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہندوتوا سوچ کی حکومت کشمیریوں سےمستقل امتیازی سلوک کررہی ہے،کشمیریوں کو بنیادی حقوق ملنے تک ان کی آزادی کی جدوجہد جائزاور منصفانہ ہے، پانچ اگست دوہزار انیس کےاقدامات سےبھارت نےمسلئہ کشمیرکی متنازعہ حیثیت ختم کرکےمستقل قبضےکی کوشش کی۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے میں کردار ادا کرے ۔۔۔






















