حکومت نے اپوزیشن سے مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئےصدر مملکت کو بھی آن بورڈ لینےکا فیصلہ کرلیا، جبکہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطہ کاری کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کو سونپا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کےمطابق اپوزیشن کےساتھ مذاکرات سےقبل وزیراعظم شہبازشریف صدرآصف علی زرداری کواعتمادمیں لیناچاہتے ہیں،لیکن صدرمملکت کی کراچی میں مصروفیات کے باعث وزیراعظم کی ملاقات نہ ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ قازقستان کے صدر کا دورہ اوروزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیت بھی آڑے آگئی، وزیراعظم شہبازشریف اور محمود اچکزئی کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی،وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن قیادت سے ملیں گے۔






















