نگراں وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سربراہ خالد سجاد کھوکھر کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ خالد سجاد کھوکھر 2015 سے پی ایچ ایف کی سربراہی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آئی پی سی منسٹری کو ہدایت کی ہے کہ اس عہدے کےلیے موزوں امیدواروں کا نیا پینل تشکیل دیا جائے۔ حکام کو ایک ہفتے کے اندر موضوع ناموں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قبل ازیں وزرات بین الصوبائی رابطہ نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی منظوری سے سینٸر قانون دان شاہ خاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیئے۔
اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 3 ماہ کے لیے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا، شاہ خاور بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔ چیئرمین کے انتخاب کے لیے 4فروری 2024ء تک کی ڈیڈ لائن ہے۔