وزیراعظم شہباز شریف کے اگلے ماہ روس کے دورے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتہ میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں، وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے، علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی پر بات چیت ہوگی۔
مذاکرات کے دوران تجارت، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، پاک روس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، صدر پیوٹن کے نارتھ ساؤتھ کوریڈرمنصوبے پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو میونخ سیکیورٹی فورم سے خطاب کی دعوت بھی ملی ہے، میونخ سیکیورٹی فورم اسی ماہ 13 سے 15 فروری تک ہو گا۔






















