ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سےجوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےسوشل میڈیا پرپیغام میں اپنےوزیرخارجہ کو امریکا سے مذاکرات کا ماحول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،خطے کےدوست ممالک نےمذاکرات کی امریکی پیشکش پرغورکرنےکامشورہ دیا، مذاکرات کو دھمکیوں اور بلاجواز توقعات سےپاک ہونے چاہیں،مذاکرات میں ایران کےقومی مفادات کومقدم رکھا جائے گا۔
ایران نے زوردیا ہےکہ دھمکیوں، غیر معقول مطالبات سے پاک ماحول میں منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں۔





















