کراچی کے علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں 8 سے زائد مسلح ملزمان جیولرز کی کئی دکانیں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چوکیدار کی ابتدائی بیان کی روشنی میں ملزمان گاڑی اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کم از کم 4 جیولرز کی دکانوں کے تالے کاٹے اور دکانوں میں موجود تمام سونا اور نقدی لوٹ لی۔
واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعے کی اطلاع عوامی کالونی پولیس کو چوکیدار نے دی،جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






















