سمندری محافظ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،بحری مشق سی گارڈز 2026 کا افتتاح ہوگیا۔
سی گارڈ بحری مشقوں میں سمندری تجارتی راستوں سمیت دیگرخطرات سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطوں اور فوری رسپانس کا جائزہ بھی لے گی،نو فروری تک تمام اسٹیک ہولڈرزسیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچیں گے۔
افتتاحی تقریب سےخطاب میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے کیپٹن عاطف کا کہناتھا کہ جےایم آئی سی سی نے 259 اطلاعات پر چودہ خفیہ آپریشن سمیت ریسکیو آپریشن میں بھارتی ماہی گیروں کو بھی بچایا ہے۔
پاک بحریہ کےکمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل فیصل امین کہتے ہیں کہ محفوظ سمندرمستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،حالیہ ایران امریکا کشیدگی کےبعد سمندری راستوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،پاک بحریہ ناخوشگوار صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔






















