محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم متعدد علاقوں میں بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، کالام، سوات اور وزیرستان میں ہلکی بارشوں برفباری متوقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے، وسطی پنجاب میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ملتان، جھنگ، سرگودھا، فیصل آباد میں بونداباندی ہوسکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین اور گوادر میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔





















