حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کےاعلامیے کےمطابق صوبے بھرمیں اسلحہ کی نمائش اور استعمال پرمکمل پابندی ہوگی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں،غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال،پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت نافذ کردہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پرہوگا،اعلامیے کےمطابق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،حکومت بلوچستان کا کہنا ہےکہ یہ اقدامات صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔






















