لاہورمیں جیل روڈ پر واقع ہوٹل میں ویٹر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر مزنگ میں واقع ہوٹل میں ویٹر نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عینی شاہد کے مطابق ملزم احسن نے شہری کو تلخ کلامی پرقتل کیا۔ ویٹر احسن اور شہری کے درمیان کھانا لانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق مقتول کی شناخت رضوان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گزشتہ تین سال سے کراچی میں رہائش پذیرتھا۔ فائرنگ سے ہوٹل میں بھگڈرمچ گئی جبکہ ملزم ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پرفرارہوگیا۔
ایس پی سول لائنزاور فرانزک ٹیموں نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔