بلوچستان کے قبائل رہنماؤں اورعمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے قبائل رہنماؤں اورعمائدین استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینئر رہنما آئی پی پی عون چوہدری، نعمان لنگڑیال ،اجمل چیمہ اور ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے۔
جہانگیرخان ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ،ملک سعداللہ جان ترین اور دیگر شامل تھے۔
بلوچستان کے قبائل رہنماؤں اورعمائدین نے ملاقات کے دوران جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔
جہانگیرترین سے ملاقات کے دوران شامل ہونے والے رہنمائوں بلوچستان سے پارٹی عہدوں کیلئے نامزد کردیا گیا۔ جہانگیر ترین نے ملک سعداللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر،ریحانہ حبیب بلوچ کو ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کردیا،اور ان تمام افراد کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔