الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے"اسموگ فری پریمسیز"کا آغاز کردیا۔
الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کا نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا،صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور دیگر نے پاکستانی معاشرے بالخصوص الخدمت سے منسلک اداروں میں تمباکونوشی کے مضر اثرات کے بارے میں موثرآگاہی کے عزم کا اظہار کیا،جس کا مکمل پلان تیارکرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی کی بہترین صحت اورآلودگی سے پاک معاشرہ الخدمت کی ترجیح ہے کمیونٹی کواس مہم کا حصہ بناکر عوام الناس کو تمباکو نوشی کے مضراثرات سے آگاہی دیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سٹاف،رضاکاروں اور سفیروں کے لیے ٹریننگ ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں تاکہ ہمارے اپنے ہرسطح کے دفاتر،اورفن آغوش ہومز،ہسپتال،تعلیمی اداروں سے منسلک افرادکو آگاہی کے ذریعے تمباکونوشی کے مضراثرات سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رضاکاراور سفیریونیورسٹیز،کالجز،سکولز،دفاترسمیت پبلک مقامات پراس حوالے سے عوام الناس کوآگاہی دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تمباکونوشی سے پاک معاشرے کی اس مہم میں میڈیااورسوشل میڈیا کاموثراستعمال بھی کریں گے، ہم نمائندہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا کے شکرگزارہیں کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کوتمباکو نوشی کے مضراثرات سے بچانے کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ان کی یہاں موجودگی اس مہم کی اہمیت اور ساکھ میں مزید اضافہ کررہی ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی نمائندہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالانے اس مو قع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤندیشن کی معاشرے کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن تمباکونوشی کے نقصانات سے معاشرے کوبچانےکےلیے الخدمت فاؤنڈیشن سے مکمل تعاون اورمددکرے گی۔