مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے لگی ہے،عرب میڈیا کے مطابق امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔
عرب میڈیا کا مزید کہنا ہےکہ امریکی فضائیہ مشرقِ وسطیٰ میں کئی روز تک جاری رہنے والی فوجی مشقیں کرے گی،جس سے خطے میں پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ایئرلائنزکو ہنگامی خط جاری کر دیا ہے،خط میں خبردار کیا گیا ہےکہ اگر آج رات فضائی حدود بند کی جاتی ہیں تو غیرملکی ایئرلائنز فوری طور پر متبادل انتظامات کے لیے تیار رہیں۔
ماہرین کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت اور اسرائیلی انتباہات خطے میں کسی بڑے اقدام کی جانب اشارہ ہو سکتے ہیں، تاہم صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے۔






















