ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ( میپکو) کے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک روز میں مزید 142 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔
ترجمان میپکو کے مطابق 88 بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 6 افراد کو موقع سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ میپکو کی جانب سے بجلی چوروں کو 77 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا، جس میں سے 18 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔
میپکو ذرائع کے مطابق احمد یار اور قبولہ سب ڈویژن کے علاقوں میں 50 لاکھ روپے سے زیادہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 10 ٹیوب ویل کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔
واضح رہے کہ جنوبی پنجاب میں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم کے دوران ایک روز میں نادہندگان سے 7 کروڑ 18 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔