0قومی ٹیم کے ڈائریکٹرمحمد حفیظ کی ڈریسنگ روم میں مثبت تجاویز پیش جبکہ ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔
ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہناتھا کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے کھلاڑی ان کی کنڈیشن سے آشنا ہوسکیں ۔محمد حفیظ کا کہناتھا کہ بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئیے،انکے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں اور وہ بھی پاکستان آکر کنڈیشن سے آشنا ہوسکیں،آسٹریلیا کے وزیر اعظم خود کرکٹ میں بہت توجہ دیتے ہیں ،ہمارا پریکٹس میچ بھی انکی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے،جو اچھا ڈومیسٹک کا پرفارمر ہوگا اسکو موقع دینگے۔
اس موقع پر ذکاء اشرف کا کہناتھا کہ بابر اعظم پوری دنیا میں سے شاندار بیٹرز ہیں اور باقی کھلاڑی بھی شاندار کھیلتے ہیں ، ہماری نیک تمنائیں بابر اعظم کے ساتھ ہیں دعا گو ہیں آپ ہمیشہ نمبر ون رہیں ،بابر اعظم آپ کی صلاحتیں کوئی نہیں لے سکتا آپ قوم کا اثاثہ ہیں۔ہم سب کھلاڑی ایک ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم سب نے ایک ہوکر چلنا ہے، ہماری ٹیم ہر فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے ، جب ہماری ٹیم ایک ہوکر کھیلتی ہے تو اس سے بہت اچھے رزلٹس آتے ہیں۔