سندھ کے ضلع قمبرشہداد کوٹ میں مبینہ طور پر خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ دس سے زائد بچے خسرے میں مبتلا ہیں۔
قمبرشہر، گاؤں ملوک بلیدی اور نہال خان آجبانی سمیت دیگر دیہات میں مبینہ طور پر خسرہ کی بیماری پھیل رہی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق پانچ سال کا بچہ سلیمان خسرہ کے باعث جاں بحق اور دس سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔
متاثرین میں جاں بحق بچے کے بہن بھائی اور خاندان کے دیگر بچے شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے محکمہ صحت سے خسرہ سے بچاؤ کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔





















