سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ماحول صاف اور شفاف الیکشن کا نہیں، انوار الحق کاکڑ کی طرف نوٹیفکیشن نکال کر نواز شریف کو بھی وزیراعظم بنادیں۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، نواز شریف کرارہے ہیں، اِس وقت جو ماحول بنایا جارہا ہے وہ صاف اور شفاف الیکشن کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی طرح ایک نوٹیفکیشن نکال کر نواز شریف کو بھی وزیراعظم بنادیں، ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے آج سلیکٹڈ پلس ہیں، ن لیگ اور نوازشریف ہمارے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔