پاکستانی روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر مزید گرگئی، ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 285.37 روپے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/nT0SqHnOwF#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Ff2mRQgloA
— SBP (@StateBank_Pak) November 24, 2023
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
رواں سال ستمبر میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 307 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔