وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کےلئے بنائے گے انکوائری کمیشن کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کے سابق اعلیٰ افسران کوطلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
انکوائری کمیشن کی جانب سے فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لئے سابق آئی جی پنجاب کیپٹن ( ر ) عارف نواز اور سابق سی سی پی او راولپنڈی اسرارعباسی کو 27 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
عارف نواز خان اور اسرار عباسی 2017 میں آئی جی اور سی سی پی او رہے۔
کمیشن کے سربراہ اخترعلی شاہ کی منظوری کے بعد دونوں افسران کوطلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں افسران سے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے دھرنے سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔
انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنرکو بھی طلب کیا جائے گا۔