امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ایرانی حکومت کے خلاف اسٹرائیک کا ارادہ رکھتے ہیں،سیکیورٹی سروسز اور تنصیبات ممکنہ ہدف ہونگی۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ٹرمپ کو ایران پرفوجی حملوں کے آپشنز پربریفنگ دی گئی ہے، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےدھمکی دی ہے کہ امریکا نے کارروائی کی تو اسرائیل اور امریکی اڈے ایران کے ہدف ہونگے۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق ایرانی سیکیورٹی سروسز اور تنصیبات ممکنہ امریکی حملے کا ہدف ہوسکتی ہیں، امریکی حکام کو ایران میں کارروائی کا سخت جوابی ردعمل آنےکا خدشہ ہے،ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ کارروائی سے صورتحال میں بہتری آئے، مزید خراب نہ ہو۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےدھمکی دی ہے کہ امریکا نے کارروائی کی تو اسرائیل اور امریکی اڈے ایران کے ہدف ہونگے، ایران میں حکومت اور مظاہرین میں کشیدگی برقرار ہے،گزشتہ رات بھی تہران میں پرتشدد مظاہرےہوئے،شرپسند عناصر نے عمارتوں اور گاریوں کو آگ لگا دی۔





















