پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل دوپہر 2 بجے مزارِ قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے جلسہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے سامان باغِ جناح میں لایا جا رہا تھا کہ پولیس وہاں پہنچ گئی اور اجازت نہ ہونے کا کہہ کر باغِ جناح کے گیٹس کو تالے لگا دیے گئے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر باغِ جناح کے اندر نہیں تو باہر ہی سہی۔کل دو بجے مزارِ قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے جلسہ کیا جائے گا۔






















