وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرجھنگ، میانوالی اور وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فنکشنل کردی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا پنجاب کےہرشہری کیلئے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کاوعدہ ضرور نبھائیں گے،کون سوچ سکتاتھا ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں کیتھ لیب بنیں گی اور امراض قلب کا علاج ہوگا۔
دوسرے مرحلےمیں بھکر،چکوال،حافظ آباد،خانیوال،منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیتھ لیب فعال کی جائیں گی،کیتھ لیب میں انجیو گرافی، انجیو پلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت بھی میسر ہوگی،کیتھ لیب کے قیام سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر اسپتال میں پہنچنے والے مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہےہرضلع میں بننےوالی اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیزکےمطابق امراض قلب کا بہترین علاج ہوگا،ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں نوےمنٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکزمیں پہنچنے پرمریض کی جان بچانا ممکن ہوگا،ہارٹ اٹیک ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز کے بڑےشہروں کا رخ نہیں کرنا پڑےگا،ضلعی سطح پرکیتھ لیب بننے سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری اور بڑے اسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا۔
مریم نوازنےضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ اورکارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کیلئے اسپیشل پے پیکیج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔






















