خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ہنگو پولیس کی گاڑی پر بنوں لنک روڈ کے قریب فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہنگو پولیس کی گاڑی چالان کے سلسلے میں بنوں آرہی تھی۔
فائرنگ سے زخمی دو پولیس اہلکاروں کا کرک ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ ایک شدید زخمی پولیس اہلکار پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔






















