ترجمان چینی وزارت خارجہ نے روسی آئل ٹینکر پر امریکی قبضے کی مذمت کی ہے۔
نیوز بریفگ میں ترجمان نے کہا آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا امریکی اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیجنگ نے ہمیشہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو توانائی اور اقتصادی سرگرمیاں آزادانہ طور پر جاری کا حق حاصل ہے۔ امریکا کے یکطرفہ اقدامات سے دنیا بھر میں ریاستوں کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے۔






















