لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں پرویز الہیٰ سمیت دیگر تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 15 جنوری کے روز طلب کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف خان نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے پرویزالہیٰ کے شریک ملزمان سلیمان احمد اور مظفر اقبال کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردیں۔ احتساب عدالت 15 جنوری کے روز پرویز الہیٰ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کریگی۔
نیب نے پرویز الہی، محمد خان بھٹی، خالد محمود، سہیل اصغراعوان، آصف محمود سمیت دیگر کو ریفرنس میں نامزد کر رکھا ہے ۔ عدالت نے مونس الہیٰ کے اثاثے ضبط کرنے اور نیلام کرنے کیخلاف درخواست پر بھی دلائل طلب کرلیے۔ مونس الہیٰ نے اپنی والدہ قیصرہ الہیٰ کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے۔






















