وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ میں پولیس کالج کا دورہ کیا۔ بیجنگ پولیس کے ہائی ٹیک ٹریننگ سیشن اور گاڑیوں کےذریعے ملزمان پکڑنے کا مظاہرہ دیکھا ۔ محسن نقوی نے گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کو خوب داد دی ۔ بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے معیار کو سراہا ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا وہیکلز اسکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور تربیت سے بہت متاثر ہوا ۔ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی تربیت کیلئے بیجنگ آئیں گے ۔ پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی ۔
محسن نقوی نے پولیس کالج میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی جدید سیمولیٹر مشین بھی چلائی ۔ صدر بیجنگ پولیس کالج نے انہیں سیمولٹیرز اور جدید ٹریننگ کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ کالج میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ اے آئی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔



















