امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹم اہلکار نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کے خلاف پالیسی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ۔ ریاست منی سوٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹم اہلکار نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ خاتون کی شناخت 37 سال کی رینی نکول گُڈ کے نام سے ہوئی۔ جو امریکی شہری تھی۔
پولیس نے خاتون کو ہی واقعے کا ذمہ دارٹھہرا دیا کہا خاتون نے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی لیکن شہر کے میئر جیکب فرے نے اس مؤقف کو کہانی قراردیا۔ گورنر نے بھی شدید ردعمل میں امریکی صدر کی پالیسی پرتنقید کی۔
صدر ٹرمپ امیگریشن افسران کا دفاع کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پیغام میں مقتولہ کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ صدرٹرمپ نے کہا ایسا لگتا ہے اہلکار نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد سخت سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ نعرے بازی کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔






















