اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا مرحلہ مکمل ہوگیا،کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائرکرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیئے مانیٹرنگ ٹیم کو ایک روزہ تربیت بھی دے دی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئےمانیٹرنگ ٹیم کے بائیس افسران کو انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق سےمتعلق آگاہ کیا گیا،مانیٹرنگ عملےکو الیکشن قانون، ممکنہ خلاف ورزیوں اور اختیارات سےمتعلق آگاہ کیاگیا ۔
شیڈول کےمطابق بلدیاتی کاعذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے سے متعلق اپیلیں دس جنوری تک دائر کی جا سکیں گی،اپیلٹ اتھارٹی اپیلوں پر فیصلے بارہ سے پندرہ جنوری تک کرے گی،بلدیاتی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست سولہ جنوری کو شائع ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی سترہ جنوری تک واپس لئے جا سکیں گے۔
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست انیس جنوری کوجاری ہو گی،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ پندرہ فروری کو ہوگی جبکہ نتائج سولہ سے انیس فروری تک مکمل کئے جائیں گے۔






















