تائیوان سے متعلق جاپانی وزیراعظم کا بیان گلے پڑ گیا۔ چین نے جاپان کو دفاعی سیکٹر میں استعمال ہونے والی اشیا کی برآمد روک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی اشیا میں نایاب معدنیات اور جدید سافٹ ویئر بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر جاپان دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کا فیصلہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ پابندی ہٹا دی جائے۔ جاپانی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپانی فوج مداخلت کرے گی۔



















