تلہ گنگ میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے دھند کے باعث سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے راستے سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
افسوسناک حادثہ ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا، جہاں پر دھند کی وجہ سے راستے بند ہونے کی وجہ سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس سو فٹ گہرائی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پر ریسیکو ٹیموں نے آپریشن شروع کیا اور زخمی افراد کو سٹی اسپتال تلہ گنگ اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ملتان، کوٹلی ستیاں اور لودھراں سے ہے۔



















