کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے الزام میں ملوث مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کوضمانت پر رہاکرنےکاحکم دےدیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفی عامرقتل کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت وکیل صفائی خرم عباس اعون نےموقف اختیارکیاکہ ملزم کےخلاف آج تک چالان پیش نہیں کیاگیا۔مقدمےکا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوتاہےنہ کوئی گواہ پیش کیاگیاہے۔
وکیل صفائی کاموقف تھاکہ ملزم کےخلاف کوئی تحریری شکایت بھی نہیں ہے،عدالت سےاستدعاہےملزم کی ضمانت منظورکی جائے،عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعدملزم ضمانت منظورکرتےہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکاحکم دےدیا۔
واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف مصطفیٰ عامر قتل کیس، غیر قانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔



















