ماہر فلکیات نے سائنسی بنیادوں پر رواں سال بڑے اسلامی تہواروں کی تاریخوں کی پیش گوئی کردی۔
ماہرفلکیات ڈاکٹرفہیم ہاشمی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنےکا امکان ہے،یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے،شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان، عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
ماہرفلکیات کےمطابق ذوالحج کا آغاز17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔






















