وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمان ریٹائر ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اسلام آباد میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزارت مذہبی امور کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران شرکا کی جانب سے ڈاکٹر عطاالرحمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر سید عطاالرحمان اکتوبر 2022 میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور تعینات ہوئے تھے، بعد ازاں انہوں نے بطور سیکریٹری مذہبی امور اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عطاالرحمان نے بطور سیکریٹری دو برس تک حج انتظامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا اور وزارت کے امور کو احسن طریقے سے چلایا۔ شرکا نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو مثالی قرار دیا۔






















