وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع اللہ جان کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔ ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات پر سات دن میں جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع اللہ جان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شفیع اللہ جان نے یوٹیوب چینل پر ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات عائد کیے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فارم سینتالیس کے اجرا، فارم پینتالیس اپ لوڈ نہ ہونے اور انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دعوے شواہد کے بغیر کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے شفیع اللہ جان سے سات دن میں جواب طلب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔






















