نئے سال میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کے متعلق اہم پیشرفت ہوئی۔ پاکستان نےبنگلا دیش کی ایئرلائن کوبراہ راست پروازوں کی اجازت دیدی۔
حکومتی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ںے بنگلہ دیش کی ایرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت کی منظوری دی۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق ابتدائی طور پر بیمان بنگلہ دیش ائرلائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی۔
بنگلہ دیش ائرلائن کو منظورشدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدوداستعمال کی اجازت بھی ہوگی۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا۔ بیمان ایئر کو کراچی ایرپورٹ پرسلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ڈھاکہ سے روانگی سےقبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ایرپورٹ انتظامیہ کوفراہم کرناہوگی ۔ فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔






















