کراچی میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے ۔اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں تاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر بجاری ایک اور ڈکیتی واردات میں ملوث نکلا ایک شہری سچ سامنے لے آیا ۔
رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں تاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث زیرحراست ڈی ایس پی عمیر بجاری ایک اور ڈکیتی میں بھی ملوث نکلا ہےآئی جی سندھ نے عمیر بجاری کو معطل کردیا ۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔
متاثرہ شہری کا الزام ہے کہ 25 اکتوبر کو گلشن اقبال میں زیر تربیت ڈی ایس پی کی ٹیم گھرمیں زبردستی داخل ہوئی ۔سادہ لباس اہلکار نقدی قیمتی گھڑیاں اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان چادر میں لپیٹ کرلےگئے ۔
شہری نے بتایا کہ جاتے جاتے اہلکار متاثرہ شہری اور ملازم کو ساتھ لے گئے ۔پہلے بوٹ بیسن تھانے میں رکھا ۔ پھر شیری جناح کالونی چوکی لےگئے ۔چاردن بعد سول لائن کےقریب چھوڑ دیا۔ آئی جی سندھ نے گرفتار زیر تربیت ڈی ایس پی کو معطل کردیا ۔نوٹیفکیشن میں ڈی ایس پی کے خلاف مقدمےکا بھی حوالہ شامل ہے ۔
عمیر بجاری کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی ۔تفتیشی افسرسےجمعے کو پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔