کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت محفوظ بسنت بارے جائزہ اجلاس ہوا جس دوران کائیٹ فلائننگ آرڈیننس کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے۔
محفوظ بسنت بارے کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور،ڈی سی لاہور،تمام اے سیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ کائٹ فلائنگ آرڈیننس دو ہزار پچیس کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے نوٹفکیشن پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے،پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا آٹھ فروری ہوگی۔ چھ فروری دو ہزار چھبیس سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں ،تین روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور روڈ پر نہیں آئیگی،کائٹ فلائنگ میٹیریل مینوفیکچرنگ کی اجازت صرف ضلع لاہور میں ہوگی،کمشنر لاہور ڈویژن نے قریبی اضلاع کو بھی اپنے ایریاز میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔






















