انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ سری لنکا کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ہیری بروک ٹی 20 سیریز اور ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، برائڈن کرس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ لیوک ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جوفرا آرچر صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ممالک شرکت کریں گے ۔
آئی سی سی کےشیڈول کےمطابق پاکستان کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گا،7فروری کو کولمبو میں پاکستان اورنیدر لینڈز کے درمیان پہلا میچ کھیلاجائے گا،پاکستان اور بھارت کا میچ 15فروری کو کولمبومیں ہوگا۔





















