بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بنگلا دیش پریمیئرلیگ کے آج شیڈول میچز ملتوی کردئیے گئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کےمطابق بی پی ایل میں آج کھیلےجانے والےمیچز ملتوی کر دیےگئے ہیں، بی سی بی نےکہا کہ میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
آج سلہٹ ٹائٹنز اورچٹاگانگ رائلز اورڈھاکا کیپیٹلز اور رنگپور رائیڈرز کے میچزشیڈول تھے، بنگلا دیشی بورڈ کے مطابق میچز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان جلد کیاجائے گا۔
واضح رہےکہ 80 سالہ بیگم خالدہ ضیا طویل عرصے سے جگر کے عارضے سمیت متعدد امراض میں مبتلا تھیں اور دارالحکومت ڈھاکا کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ وہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بجے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔





















