مصنوعی ذہانت کے وہ 5 ٹرینڈز جو سال 2025 میں سوشل میڈیا پر چھائے رہے۔
سال 2025 ٹیکنالوجی کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کے نام رہا،جہاں سوشل میڈیاصارفین نے اپنی تصاویر کو نئے رنگ دینے کے لیےکا بھرپور استعمال کیا۔جاپانی اینیمے اسٹائل سے لے کر ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے تک، رواں برس پانچ ایسے ٹرینڈز سامنے آئے جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں 2025 کے ان ٹاپ AI ٹرینڈز پر:
1۔ جِبلی میجک: حقیقت سے اینیمے تک کا سفر
اس سال "اسٹوڈیو جِبلی"اسٹائل سب سے زیادہ مقبول رہا۔ صارفین نے اپنی سادہ تصاویر، پالتو جانوروں اور شہروں کے مناظر کو خوبصورت اینیمے اسٹائل میں تبدیل کیا۔ ہلکے رنگوں اور جادوئی ماحول والی ان تصاویر نے خاص طور پر نوجوان نسل کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

2۔ ریٹرو ساڑھی ٹرینڈ: ماضی کی جھلک
سوشل میڈیا پر پرانی بالی ووڈ فلموں اور روایتی پہناووں کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ AI کی مدد سے صارفین نے خود کو 70 اور 80 کی دہائی کے کلاسک ساڑھی لُک میں ڈھالا،روایتی زیورات اور قدیم ہیئر اسٹائل کے ساتھ یہ ٹرینڈ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول رہا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ثقافتی ورثے کو یاد کیا گیا۔

3۔ تھری ڈی فیگرین: ڈیجیٹل کھلونوں کا کریز
کیا آپ نے کبھی خود کو ایک ایکشن فگد کے روپ میں دیکھا ہے؟ 2025 کے سب سے دلچسپ ٹرینڈز میں سے ایک صارفین کی تصاویر کو چھوٹے پلاسٹک ماڈلز یا کھلونوں میں تبدیل کرنا تھا۔ بہترین لائٹنگ اور باریک تفصیلات کے ساتھ ان تصاویر نے پروفائل پکچرز کو ایک نیا رخ دے دیا۔

4۔ ٹائم ٹریول: اپنے بچپن سے ملاقات
جذباتی حوالے سے اس سال کا سب سے بڑا ٹرینڈ "اپنے بچپن کو گلے لگانا" تھا۔ AI نے پرانی اور نئی تصاویر کو اس مہارت سےجوڑا کہ ایسا محسوس ہوتا جیسے صارف اپنےبچپن کےورژن سےمل رہا ہے۔ ان تصاویر نے صارفین کو ماضی کی یادوں میں گم کر دیا اور بہت سے لوگوں نے اپنی زندگی کے سفر کی کہانیاں شیئر کیں۔

5۔ اے آئی اسٹوڈیو پورٹریٹس
اب فوٹو شوٹ کے لیے مہنگے اسٹوڈیوز جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ رواں برس جوڑوں نے پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے AI کا سہارا لیا۔ سینماٹک لائٹنگ اور بہترین بیک گراؤنڈز کے ساتھ گھر بیٹھے ہی ایسی تصاویر تیار کی گئیں جو کسی بڑے اسٹوڈیو کا منظر پیش کرتی تھیں۔

مصنوعی ذہانت کے ان بدلتےرنگوں نےیہ ثابت کر دیا ہےکہ اب انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں،جہاں 2025 ان مسحور کن تصاویر کے نام رہا، وہیں یہ سوال بھی سر اٹھا رہا ہے کہ آنے والے برسوں میں AI ہماری زندگیوں کو اور کتنا تبدیل کرے گا۔






















