انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا دن بالرز کے نام رہا۔ پہلے ہی دن دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ختم ہوگئی۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں110 رنزپر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 42 رنزکی برتری مل گئی، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
جوش ٹونگ نے بہترین پرفارمنس دکھائی اور آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جمعہ کو 93,442 شائقین موجود تھے، جو ایم سی جی میں کسی بھی کرکٹ میچ کی سب سے بڑی حاضری ہے۔





















