اینٹی کرپشن نےکراچی ویسٹ میں کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے تقریباً دوکروڑپچاس لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پر نکلوائے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن امتیازابڑوکےمطابق مرکزی ملزم نعمت اللہ نے لیجنڈ ٹرسٹ کا مجاز شخص بن کر فراڈ کے ذریعے ٹرست کی چیک بک حاصل کی،ملزم نے ساتھی ملزمان کی ملی بھگت سے تقریباً دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پرنکلوائے۔مجموعی بدعنوانی کےالزامات تقریباًپانچ کروڑاسی لاکھ روپے ہیں گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے






















