سندھ بورڈکنٹرول اتھارٹی کی جانب سےوصول کردہ سندھ سیلزٹیکس کےکروڑوں روپےسرکاری خزانےمیں جمع نہ کرانے پر ڈی جی ایس بی سی اےکوسندھ ریونیو بورڈنےحتمی مراسلہ جاری کردیا ، ایس بی سی اے کوسندھ سیلزٹیکس کی مدمیں وصول کردہ کروڑوں روپےفوری طورپرسندھ حکومت کےاکاونٹ میں جمع کرانےکی ہدایت کردی۔
مراسلےمیں کہاگیاکہ ایس بی سی اےنےدوسوباہترسرکاری وغیراداروں سےسات کروڑ روپےسے زائد رقم سندھ سیلز ٹیکس کی مدمیں منہا کی ، اتھارٹی نےیہ رقم سروسزفراہم کرنےوالےاداروں سےٹیکس ایبل سروسزکی مد جولائی دوہزارچوبیس سےجون دوہزارپچیس تک رقم وصول کی گئی ۔تاہم رقم حکومت سندھ کےمتعلقہ اکاونٹ میں تاحال جمع نہیں کرائی گئی، خط میں کہاگیا کہ رقم جمع کرانےکےلئےارسال متعدد مراسلوں کےجواب میں تاخیری حربےاستعمال کئے گئے ۔ وصول کردہ ٹیکس جمع کرانےکےلئےماضی میں اتھارٹی کوکافی وقت دیاگیا اس خط کو حتمی مراسلہ سمجھا جائےاوراتھارٹی کے متعلقہ افسر کو سات کروڑ چونتیس لاکھ نو سو پچاس روپے پر مبنی ایس ٹی ایس جمع کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کا کہا جائے۔






















