مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں قابض بھارتی فوج پر ہونے والے ایک حملے میں 2 افسروں سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 2 افسران سمیت 4 بھارتی فوجی ضلع راجوڑی میں ہونے والے حملے میں مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع راجوڑی کے حملے میں بھارتی ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اس دوران قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔