چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن جلدازجلد کروانے کیلئے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کو ایک اور خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زائد توسیع نہیں دی جائےگی۔ وفاقی کابینہ نےمنیجمنٹ کمیٹی کوچیئرمین اوربورڈآف گورنرزتشکیل دینےکی ذمہ داری دی ہے۔
متن کے مطابق اپنے ٹاسک کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور وزارت سے رپورٹ شئیر کریں، کمیٹی روزمرہ کےامور دیکھے،اعلیٰ عہدوں پرتقرریاں نہ کرے۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی کیجانب سے اعلیٰ عہدے پر تقرریوں کو اختیارات کاغلط استعمال سمجھا جائے گا۔