چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ماہ رجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رجب کاچاند نظر آگیا ہے، یکم رجب 22 دسمبر بروز پیر ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود اور گرد آلود رہا، کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، مختلف مقامات سے رجب کا چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، کراچی، گوادر اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے۔






















