ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کراچی نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے،آفٹر شاکس کے کوئی امکان نہیں ہے۔
ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کراچی امیرحیدر لغاری نے بتایا کہ زلزلے کے بعد کوئی آفٹر شاکس نہیں آئے، یہ فالٹ لائن نہیں پلیٹ باؤنڈری کا زلزلہ ہے،اگر کوئی فالٹ لائن ایکٹیو ہوئی تو آگاہ کریں گے۔
انہوں نےکہا ایکٹیو ریجن ہونے کے باعث تاریخی زلزلے آتے رہے ہیں،زلزلےکا مرکز کراچی سے ستاسی کلو میٹر دور اور گہرائی بارہ کلومیٹر تھی جس کی وجہ سے شہر بھر میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔






















